تین طلاق ایک ساتھ دینا حماقت

بیوی سے علیحدگی کے لئے تین طلاقیں ٹھونک مارنا ضروری بھی نہیں ہے ۔اس راستہ سے علیحدگی اختیار کرنے والے عموما بعد میں پچھتاتے بھی ہیں۔

اسی ذریعہ سے پہر حلالہ نما متعہ کا چور دروازہ بھی کھلتا ہے۔طلاق ثلاثہ سے اجتناب سے حلالہ از خود بند ہوجائے گا

جب علیحدگی کا متبادل طریقہ موجود ہے تو پہر اس پرخطر راستہ پہ چلنا ضروری تو نہیں؟؟ اسی لئے یہ طریقہ ناپسندیدہ بھی ہے ۔

عدالت کا حالیہ فیصلہ پوری تفصیل کے ساتھ ہمارے سامنے نہیں۔سنی سنائی بات پہ عدالتی ٹرائل کے بعد اب میڈیا ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔بہت جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔۔۔اتنا تو واضح اور طے ہے کہ عدالت عظمی حکومت کی آلہ کار نہیں بن سکی ۔۔۔حکومت کا منشاء یہی تھا جو پورا نہیں ہوا۔ بلکہ حکومت اپنے منہ کی کھائی ہے۔ اس حد تک فیصلہ خوش آئند ہے ۔فیصلہ کو خوش آئند کہنے والے اسی حدتک ہیں۔

بہت جلد ہماری قیادت مل بیتھ کے غور کرنے والی ہے۔فیصلہ کے جس جزو کو آئینی ماہرین اور ہمارے اکابر مسلم پرسنل لا بورڈ کے منافی قرار دیں گے ہم ان کی باتیں سر آنکھوں پہ رکھیں گے۔

یہ کبھی اوجھل نہ ہو کہ ہم اقلیت ہیں۔عدالت عظمی سب کی ہے۔کچھ خوش فہم لوگ عدالت سے اس طرح من پسند فیصلہ کے صدور کی خواہش رکھتے ہیں جیسے وہ دور عالمگیری میں رہ رہے ہوں !

حقائق سامنے آنے دیں پہر فیصلہ کے سارے پہلو ان شاء اللہ واضح ہوجائیں گے۔۔۔۔

فیس بک مفکرین کے گھن گرج سے کچھ حاصل نہیں ۔زمینی حقائق کی روشنی میں ہماری قیادت شپ مستحکم اور مضبوط بنیادوں پہ مقدمات کی پیروی کی ہے اور کرے گی۔ان شاء اللہ ۔

شکیل منصور القاسمی

Scroll to Top