بے رحم کورونا نے انسانی جانوں کے ساتھ دنیا کے معاشی نظام کی بھی کمر توڑ دی ہے ، یہ اجتماعی افتاد اور ہم سب کا مشترکہ غم ہے ؛ لیکن علماء وحفاظ وخدمات دین میں مصروف لوگوں کی معاشیات اس لاک ڈائون کی وجہ سے جتنی متاثر ہوئی ہیں وہ حد درجہ کربناک ہے، دنیا کی مشکلات و تکالیف پہ نیک ، راست باز ، ایمان ویقین رکھنے والے باہمت لوگ ہی صبر کرتے ہیں ، یہ مہینہ صبر کا ہے ، صبر ہر دردکا درماں ، ہر خصوصیت کی رسی اور ہر فضل وکمال اور عروج وترقی کا مرجع ہے ، صبر کا بدلہ جنت ہے ، اس کا اجر بے حساب ہے، صبر کرنے والوں پر خدا کی رحمت وسلامتی نازل ہوتی ہے
صابرین کے ہدایت یافتہ ہونے کی بشارت رب نے دی ہے ۔
{إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ } [الزمر 10]
شکیل منصور القاسمی
بیگوسرائے
۳ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ہجری