مفتی شمائل ندوی کو خراج تحسین

ابھی ہم نے جستہ جستہ آپ کی ویڈیو دیکھی جس میں آپ کی علمی تیاری، مناظرانہ پختگی اور غیر متزلزل خود اعتمادی، دیدہ و دل کو مسحور کر گئی، استدلال میں گہرائی ،انداز بیان میں شائستگی، وقار اور جاذبیت بدرجۂ اتم موجود تھی۔
ایک کامیاب، باوقار اور مدلل مناظرے پر ہم پورے حلقہ کی طرف سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ ہم سب کے لیے مایۂ افتخار تھے اور ہیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو سربلندی، عزت اور دوامِ کامیابی سے سرفراز فرمائے۔
اس کائنات کی ہر شے میں ذاتِ باری تعالیٰ کے وجود کی روشن دلیل اور واضح نشانی پنہاں ہے، الحاد و دہریت درحقیقت جہالت، ہٹ دھرمی اور تحکم کا مظہر ہیں۔ایسے نازک اور پیچیدہ موضوع پر کامیاب بحث وہ کارنامہ ہے جہاں بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں، مگر آپ نے عزم ، ثابت قدمی، حکمت اور بصیرت کے ساتھ حق کا علم بلند رکھا۔
آپ نے اپنی ذمہ داری ادا کر دی، اپنے حصے کا چراغ روشن کر دیا، ہدایت دینا اور سیدھی راہ دکھانا ربِّ کریم کا کام ہے:
اِنَّکَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلكن اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ
ہم دعاگو ہیں کہ آپ ہمیشہ شاداں و فرحاں رہیں، عزم و حوصلے کے ساتھ منزل مقصود کی جانب رواں دواں رہیں اور حق کی آواز اسی جلال و استقامت کے ساتھ بلند کرتے رہیں۔
والسلام
شکیل منصو القاسمی
مرکز البحوث الاسلامیہ العالمی
20/دسمبر/2025

Scroll to Top