25 دسمبر کیا ہے؟

امن، پیار، محبت، عفت، حیاء ، پاکدامنی ، تقوی اور پرہیز گاری کے سراپا داعی ، پیغمبر خدا حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کو ڈانس ، موسیقی ، شراب وکباب ، عیاشی، فحاشی ، فضول خرچی ،رقص وسرود اورمار کاٹ کی نذر کردینے والے مسیحی بھائیوں کی ہدایت کی دعا کرتا ہوں

اور اس موقعہ سے انہیں ” مفتاح الجنة” یعنی دین اسلام میں مکمل داخل ہو جانے کی دعوت دیتا ہوں۔انسانیت کی نجات صرف اور صرف اسلام میں ہے۔

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُون (َ003:064 )

ترجمہ:

کہہ دیجئے اے اہل کتاب ! ایک بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ ہم کسی کو اس کے ساتھ شریک کریں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ بنائے پھر اگر وہ اس بات کو نہ مانیں تو کہہ دیں کہ گواہ رہو یہ کہ ہم فرمانبردار ہیں .

شکیل منصور القاسمی

Scroll to Top