اصلاحی و دعوتی تحریریں حالات حاضرہ کورونا

صبر کا بدلہ بے حساب! مفتی شکیل منصور قاسمی

بے رحم کورونا نے انسانی جانوں کے ساتھ دنیا کے معاشی نظام کی بھی کمر توڑ دی ہے ، یہ اجتماعی افتاد اور ہم سب کا مشترکہ غم ہے ؛ لیکن علماء وحفاظ وخدمات دین میں مصروف لوگوں کی معاشیات اس لاک ڈائون کی وجہ سے جتنی متاثر ہوئی ہیں وہ حد درجہ کربناک ہے، دنیا کی مشکلات و تکالیف پہ نیک ، راست باز ، ایمان ویقین رکھنے والے باہمت لوگ ہی صبر کرتے ہیں ، یہ مہینہ صبر کا ہے ، صبر ہر دردکا درماں ، ہر خصوصیت کی رسی اور ہر فضل وکمال اور عروج وترقی کا مرجع ہے ، صبر کا بدلہ جنت ہے ، اس کا اجر بے حساب ہے، صبر کرنے والوں پر خدا کی رحمت وسلامتی نازل ہوتی ہے
صابرین کے ہدایت یافتہ ہونے کی بشارت رب نے دی ہے ۔
{إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ } [الزمر 10]
شکیل منصور القاسمی
بیگوسرائے
۳ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ہجری